لاہور (ثنا نیوز) صوبائی وزیر قانون رانا ثناء اللہ خان نے کہا ہے کہ عمران خان ’’دھاندلی بخار‘‘ کے دائمی مریض ہیں۔ ضمنی انتخابات میں پے درپے شکستوں کے بعد اب الیکشن کے نام سے بھی گھبراتے ہیں۔ اپوزیشن رہنما خاطر جمع رکھیں لوڈشیڈنگ کے خاتمے کے لئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کئے جا رہے ہیں۔ تحریک انصاف کے رہنما عمران خان کے بیان پر تبصرہ کرتے ہوئے صوبائی وزیر قانون نے کہا کہ عام انتخابات میں شکست سے عمران خان کا سہانا سپنا ٹوٹ گیا۔ عمران خان کو طاہرالقادری کی شاگردی مبارک۔ ان کے پاس طالبان کی نمائندگی کے بعد طاہر القادری کے ساتھ مل کر تحریک چلانے کے علاوہ کوئی اور راستہ نہیں۔ اب 11 مئی کے بعد عمران خان طاہر القادری کے ساتھ کینیڈا میں مستقل سکونت اختیار کر لیں گے۔
عمران خان دھاندلی بخار کے دائمی مریض ہیں، انتخابی شکست کے بعد انکا سہانا سپنا ٹوٹ گیا: رانا ثناء
May 01, 2014