اسلام آباد کا اوپن ائر سکول، 28 سال سے چھت ہے نہ بجلی اور پانی میسر

May 01, 2014

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) جدید ترین وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ایک ایسا اوپن ائر سکول بھی ہے جس کی نہ دیواریں ہیں نہ چھت، نہ میز نہ کرسی، نہ بجلی اور نہ ہی پانی دستیاب ہے۔ سکول میں بچوں کے سر پر سائبان ہے نہ ہی چار دیواری ہاں سکول کے پاس ایک کھلا میدان ضرور ہے۔ یہ سکول شہر اقتدار کے پوش سیکٹر ایف 6 کے پارک میں ہے۔ 28 سال گزر گئے نہ اس درسگاہ کو چھت ملی نہ استاد کی تنخواہ۔ استاد نے بتایا کہ عوامی نمائندے ووٹ لینے کے لئے یہاں بھی آتے ہیں وعدے وعید کر کے تقریریں جھاڑ کر چلے جاتے ہیں۔ پھر انہیں خبر نہیں ہوتی کہ سکول کیسے چل رہا ہے۔ کچے فرش پر لکھتے لکھتے یہاں کے کچھ طلباء استاد بھی بن گئے لیکن سکول کے حالات نہیں بدلے۔ ایک طالبہ نے بتایا کہ گرمیوں میں زمین تپ رہی ہوتی ہے بیٹھا نہیں جاتا۔ سردیوں میں ہمیں سردی لگتی ہے۔ ایک طالبعلم نے بتایا کہ اس طرح کے سکول کہاں ہوتے ہیں نہ کوئی بلڈنگ ہے، یہاں پانی، بجلی کا بھی مسئلہ ہے باہر سے گزرتے لوگ ہمیں دیکھ کر ہنستے ہیں۔

مزیدخبریں