انڈر 21 ورلڈ سنوکر چیمپئن شپ کیلئے قومی ٹیم کا اعلان

May 01, 2014

لاہور(سپورٹس رپورٹر) پاکستان بلیئرڈ اینڈ سنوکر ایسوسی ایشن نے انڈر 21 آئی بی ایس ایف ورلڈ سنوکر چیمپئن شپ کے لئے پاکستان کی چار رکنی ٹیم کا اعلان کر دیا ہے۔ ورلڈ چیمپئن شپ 10 سے 18 مئی تک متحدہ عرب امارات میں منعقد ہوگی۔ کھلاڑیوں میں محمد ماجد علی، محمد حارث ندیم، حمزہ اکبر اور محمد فہیم شامل ہیں۔ پاکستان سنوکر ٹیم میگا ایونٹ میں شرکت کے لئے 8 مئی کو یو اے ای روانہ ہوگی۔

مزیدخبریں