لاہور(سپورٹس رپورٹر) پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ کے لئے سابق کپتان وقار یونس کو گرین سگنل دیدیا ہے۔ سابق کوچ وقار یونس نے گذشتہ روز چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی سے ملاقات کی جس میں مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ 2015ء کے عالمی کپ کے حوالے سے تجاویز لی گئیں۔ چیئرمین پی سی بی نے وقار یونس کو مکمل اختیارات کے ساتھ ٹیم سونپنے پر رضامندی ظاہر کرتے ہوئے انہیں مستقبل کے حوالے سے اپنی حکمت عملی تیار کرنے کی ہدایات جاری کر دی ہیں۔ وقار یونس نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہیڈ کوچ کے لئے انہوں نے درخواست جمع کرا دی ہے اب فیصلہ پی سی بی اور کوچ کمیٹی نے کرنا ہے‘ ہیڈ کوچ مقرر کیا گیا توقومی ٹیم کی بہتری کے لئے ہر ممکن اقدامات بروئے کار لاؤں گا۔