ڈومیسٹک کرکٹ سٹرکچر کا جائزہ لینے کیلئے 4 رکنی کمیٹی قائم

لاہور(سپورٹس رپورٹر) پاکستان کرکٹ بورڈ مینجمنٹ کمیٹی کے رکن اقبال قاسم کی عہدے سے مستعفی ہونے کی دھمکی کام آ گئی، چیئرمین پی سی بی نے ڈومیسٹک کرکٹ سٹرکچر کا جائزہ لینے کے لئے چار رکنی کمیٹی قائم کر دی۔ظہیر عباس کمیٹی کے چیئرمین جبکہ اقبال قاسم، شکیل شیخ اور ہارون رشید کمیٹی کے ممبران ہونگے۔پی سی بی کی جانب سے ڈیپارٹمنٹل کرکٹ کا ڈومیسٹک کرکٹ سے کردار ختم کیے جانے کے امکان کے پیش نظر مینجمنٹ کمیٹی کے رکن اقبال قاسم نے عہدے سے مستعفی ہونے کا فیصلہ کر لیا تھا‘ گذشتہ روز انہوں نے چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی سے ملاقت  کی جس میں انہوں نے ڈیپارٹمنٹل کرکٹ کی حمایت میں دستبردار ہونے کی پیشکش کی تاہم چیئرمین پی سی بی نے ڈائریکٹر گیم ڈیوپلمنٹ ہارون رشید کی جانب سے ڈومیسٹک کرکٹ میں تبدیلی کے حوالے سے ممکنہ تجاویز کا جائزہ لینے کیلئے کمیٹی قائم کر کے اقبال قاسم کا اس کا ممبر بنا دیا تاکہ وہ ڈیپارٹمنٹل کرکٹ کے حوالے سے پائے جانے والے تحفظات کو دور کر سکیں۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...