لاہور(سپورٹس رپورٹر)دفاعی چیمپئن اور انٹرنیشنل کھلاڑی محمود احمد لودھی نے 29 ویں چیس چیمپئن شپ جیت لی۔ آخری روز محمود لودھی کا مقابلہ انٹرنیشنل کھلاڑی انور پریشی سے برابر رہا اور مجموعی برتری کی وجہ سے محمود لودھی فاتح قرار پائے۔ نوجوان کھلاڑی سید احمد علی نے ٹورنامنٹ میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ اس کے علاوہ 12 سالہ محمد بن ناصر نے بھی بہترین کھیل پیش کیا۔ چیمپئن شپ میں دو خواتین چیس کھلاڑیوں نے بھی حصہ لیا۔ فائنل پوزیشن کچھ اس طرح رہی۔ محمود احمد لودھی گوجرانوالہ پہلی پوزیشن، سعید احمد علی لاہور دوسری پوزیشن، شہزاد مرزا کراچی نے تیسری پوزیشن، محمد یونس چوتھی پوزیشن، مدثر اقبال ملتان پانچویں پوزیشن جبکہ حیدر آباد کے انور قریشی نے چھٹی پوزیشن حاصل کی۔ اگست میں ناروے میں ہونیوالی ورلڈ چیس اولمپائیڈ میں پاکستان ٹیم شرکت کریگی جو محمود احمد لودھی، سید احمد علی، شہزاد مرزا، محمد بن یونس اور محمد اقبال پر مشتمل ہے۔
محمود لودھی نے چیس چیمپئن شپ جیت لی
May 01, 2014