جرمنی: بم دھماکے کی مبینہ منصوبہ بندی کے الزام میں مسلمان میاں بیوی گرفتار

May 01, 2015

برلن (اے ایف پی) جرمن پولیس نے بم دھماکے کی مبینہ منصوبہ بندی کرنے والے ایک جوڑے کو گرفتار کر کے ان کے گھر سے ایک بم برآمد کرلیا ہے۔ پراسیکیوٹر کے مطابق فرینکفرٹ کے قریبی علاقے اوبر رسل میں مشتبہ افراد کے گھر سے تیار حالت میں دھماکہ کرنے والی ڈیوائس ملی، ایک رائفل بھی برآمد کی گئی تاہم اب تک حملے کی ٹھوس منصوبہ بندی کے ثبوت نہیں ملے، مقامی پولیس نے بھی علاقے میں سرچ آپریشن کی تصدیق کی ہے، جوڑے کی شناخت ہلیل اور سنی کے ناموں سے کی اور ان کا تعلق اسلامی گروپ ’’سلفسٹ‘‘ سے جوڑا گیا ہے۔

مزیدخبریں