بھارت میں گرفتار شمالی وزیرستان کے ٹرک ڈرائیور کو حادثے میں مرنے والے کی اہل خانہ سے معافی ملنے کا امکان

May 01, 2015

لاہور (خبرنگار) بھارت میں مصیبت میں گرفتار شمالی وزیرستان کے ٹرک ڈرائیور علی محمد کی جلد از جلد وطن واپسی کیلئے کسٹم حکام اور ٹرک ڈرائیور کی کمپنی کے بھارت میں جپسم کے درآمد کنندگان سے رابطوں کا فائدہ ہونے لگا۔ بھارتی درآمد کنندہ کمپنی نارائن انٹرپرائیز نے علی محمد کے ٹرک کے نیچے کچل کر مرنیوالے رس پال سنگھ کی بیوہ سے رابطہ کر لیا اور توقع ظاہر کی جا رہی ہے کہ اسے آئندہ چند روز میں علی محمد کو معاف کرنے پر راضی کر لیا جائے گا۔ دوسری طرف پاکستانی ہائی کمشن نئی دہلی کی طرف سے ابھی تک علی محمد کی مدد کرنے کی کوئی اطلاع نہیں ملی۔

مزیدخبریں