اوکاڑہ (صباح نیوز) عدالت کے ذریعے پیش ہونے والا قتل کے مقدمے کا ملزم بھارتی خفیہ ایجنسی’’را‘‘ کا ایجنٹ نکلا۔ ڈی پی او نے شواہد ملنے کی تصدیق کر دی۔ ملزم کئی مرتبہ بارڈر کراس کر کے بھارت جا چکا ہے۔ ملزم ملک دشمن سرگرمیوں اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے خلاف بھارتی سازشوں کا حصہ ہے۔ صباح نیوز کا ڈی پی او کے حوالے سے دعویٰ۔ تفصیلات کے مطابق اوکاڑہ کے نواحی قصبہ موضع فقیریا کا رہائشی قتل کے مقدمہ کا ملزم مشتاق عرف مشتاقی چند روز قبل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کی عدالت میں پیش ہوا اور مؤقف اختیار کیا کہ پولیس اسے جعلی پولیس مقابلے میں مارنا چاہتی ہے۔ عدالت نے ملزم کو اپنے نائب کورٹ کے حوالے کیا جو اسے تھانہ بصیر پور پولیس کی تحویل میں دے گیا۔ ملزم کی تفتیش کے دوران شواہد ملے ہیں کہ ملزم مشتاق عرف مشتاقی انڈین خفیہ ایجنسی’’را‘‘ کا ایجنٹ ہے۔