لاہور (وقائع نگار خصوصی) ٹیوٹا سعودی عرب اور قطر میں مئی اور جون میں روڈ شوز کا انعقاد کر ے گی۔ان روڈ شوز کے انعقاد کا مقصد ٹیوٹا اداروں کے فارغ التحصیل ہنرمندوں کو اوورسیزمیں روزگار کے مواقع فراہم کرنا ہے۔اس سلسلے میں ٹیوٹا کا پلیسمنٹ سیل صوبہ پنجاب کے ٹیوٹا اداروں سے فارغ التحصیل طلباء کا ڈیٹا اکٹھا کر رہی ہے۔ان خیالات کا اظہار چیئرپرسن ٹیوٹا عرفان قیصر شیخ نے ٹیوٹا پاس آئوٹس کو بیرون ملک بھجوانے کے حوالے سے منعقدہ اجلاس میں کیا۔