جنگ عظیم کا بیج اسی وقت بو دیاگیا تھا جب معاہدہ ورسائی پر دستخط ہوئے تھے۔ لیکن اس کا باقاعدہ آغاز 3 ستمبر 1939ء کو ہوا جب پولینڈ پر جرمنی حملہ آور ہوا اور برطانیہ نے جرمنی کے خلاف اعلان جنگ کردیا،اس جنگ میں 61 ملکوں نے حصہ لیا۔ ان کی مجموعی آبادی دنیا کی آبادی کا 80 فیصد تھی۔ اور فوجوں کی تعداد ایک ارب سے زائد،، تقریباً 40 ملکوں کی سرزمین جنگ سے متاثر ہوئی اور 5 کروڑ کے لگ بھگ لوگ ہلاک ہوئے،جنگ میں سب سے زیادہ نقصان روس کا ہوا جس کے تقریباً 2 کروڑ لوگ مارے گئے اور کہیں زیادہ زخمی ہوئے،جنگ کا سب سے ظالمانہ پہلو ہیروشیما اور ناگاساکی پر امریکا کا ایٹمی حملہ تھ، چھ سال تک جاری رہنے والمی جنگ میں جرمنی کو شکست کا سامنا کرنا پڑا جبکہ اتحادی ممالک کو کامیابی حاصل ہوئی ، جنگ کے بعد ایک ایسے ادارے کی ضرورت محسوس کی گئی جو کہ دنیا میں قیام امن کے لیے ممالک کے درمیان مصالحت کا قردار ادا کرے ،اور انیس سو پنتالیس میں اقوام متحدہ کا قائم کیا گیا تاکہ آئندہ عالمی جنگ جیسے حولناک واقعات سے بچا جا سکے