اسلام آباد (اے پی پی)پچھلے ماہ کے دوران چمڑے کے دستانوں کی ملکی برآمدات میں 39 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ ادارہ برائے شماریات پاکستان (پی بی ایس) کے اعدادوشمار کے مطابق رواں مالی سال میں مارچ 2016ءکے دوران چمڑے کے دستانوں کی برآمدات سے 14.5 ملین ڈالر کا زرمبادلہ حاصل ہوا ہے جبکہ گزشتہ مالی سال میں مارچ 2015ءکے دوران چمڑے کے دستانوں کی برآمدات کا حجم 23.6 ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا تھا۔ اس طرح مارچ 2015ءکے مقابلہ میں مارچ 2016ءکے دوران چمڑے کے دستانوں کی ملکی برآمدات میں 39 فیصد کی کمی واقع ہوئی ہے۔
مارچ کے دوران چمڑے کے دستانوں کی برآمدات میں 39 فیصدکمی
May 01, 2016