’’را‘‘ ایجنٹ کل بھوشن یادیو کی گرفتاری کے بعد بلوچستان میں دہشت گردی خاصی کم ہوگئی: رپورٹ

اسلام آباد (صباح نیوز) بدنام زمانہ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’را‘‘ کے ایجنٹ گلبھوشن یادیو کی گرفتاری کے بعد بلوچستان میں دہشت گردی کے حملوں میں ڈرامائی کمی ہوگئی۔ مارچ 2016ء میں دہشت گردی کے حملوں میں بلوچستان میں ہونے والی اموات گزشتہ 6 سالوں میں سب سے کم رہیں۔ جنوری اور فروری کے مہینوں میں دہشت گردوں کے 38 حملوں میں سکیورٹی فورسز کے 38 اہلکارں سمیت 67 افراد جاں بحق ہوئے تھے۔ اسلام آباد کے ایک تھنک ٹینک پاکستان انسٹیٹیوٹ آف کانفلکٹ اینڈ سکیورٹی سٹڈیز (پی آئی سی ایس ایس) کی رپورٹ کے مطابق مارچ 2013ء تک صوبے میں دہشت گردوں کے صرف 10 حملے ہوئے جن میں 6 شہریوں اور ایک سکیورٹی فورسز کے اہلکار سمیت کل 7 افراد جاں بحق ہوئے۔

ای پیپر دی نیشن