لال مسجد پر بننے والی فلم پر بھی پابندی

اسلام آباد (آن لائن )کرپشن کے خلاف بننے والی فلم ’مالک‘ پر پابندی عائد کئے جانے کے بعد وفاقی حکومت نے محمد علی نقوی کی ہدایت میں بننے والی انگریزی ڈاکومنٹری فلم پر بھی پابندی عائد کردی۔ لال مسجد کے حوالے سے بنائی جانے والی اس ڈاکومنٹری فلم میں خطیب لال مسجد مولانا عبد العزیز اور ان کے رفقا کے علاوہ لوگوں کی ان کہانیوں کو بھی دکھایا گیا ہے جو انتہا پسندی کے نظریات کے خلاف کھڑے ہوئے۔ وفاقی فلم سنسر بورڈ نے فلم پر پابندی کے حوالے سے جاری نوٹیفکیشن میں کہا ہے کہ ’فلم میں دہشت گردی اور انتہا پسندی کے خلاف جاری جنگ کے تناظر میں پاکستان کی منفی تصویر کشی کی گئی‘ جس کے باعث فلم پر پابندی عائد کی گئی ہے۔

ای پیپر دی نیشن