کراچی: 15 افراد کا قاتل ٹارگٹ کلر گرفتار‘ مقابلے میں دہشت گرد مارا گیا

کراچی (نمائندہ نوائے وقت) حساس اداروں نے کراچی کے علاقے نارتھ کراچی میں ٹارگٹڈ کارروائی کے دوران ٹارگٹ کلر ریحان عرف ٹاپ کو گرفتار کر لیا ہے۔ ابتدائی تفتیش کے دوران ملزم نے 15 سے زائد افراد کے قتل کا اعتراف کیا ہے۔ دوسری جانب پولیس نے لیاری گینگ وار غفار ذکری گروپ کے گرفتارکارندوں کی نشاندہی پر جب کھدائی کے دوران بھاری تعداد میں اسلحہ برآمد کر لیا ہے دوسری جانب سرچ آپریشن‘ چھاپوں اور پولیس مقابلے میں سیاسی جماعت اور گینگ وار کے کارندوں سمیت 19 ملزم پکڑے گئے جبکہ ایک دہشت گرد سرچ آپریشن‘ چھاپوں اور پولیس مقابلوں میں سیاسی جماعت اور گینگ وار کے کارندوں سمیت 19 ملزم پکڑے گئے جبکہ ایک دہشت گرد مقابلے میں مارا گیا۔ تفصیلات کے مطابق کائونٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ نے کورنگی کے علاقے میں کارروائی کرکے سیاسی جماعت کے عسکری ونگ کے کمانڈر رئیس مما کے اہم کارندے کو گرفتار کر لیا ہے۔ ذرائع کے مطابق ملزم ذوالفقار ٹارگٹ کلنگ کے مختلف کیسز میں جیل میں قید تھا۔ ملزم کو چند اہم وارداتوں کیلئے جیل سے سابقہ دور حکومت میں پیرول پر رہا کرایا گیا۔ ملزم نے رہائی کے بعد دوران روپوشی 4 افراد کی ٹارگٹ کلنگ کا بھی اعتراف کیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن