وزیرآباد: باپ کے انتقال کی خبر سن کر بیٹے نے ٹرین کے آگے کود کر خودکشی کر لی

وزیرآباد /حافظ آباد (نامہ نگار + نمائندہ نوائے وقت) باپ کے انتقال کی خبر کا صدمہ برداشت نہ کرتے ہوئے بیٹے نے ٹرین کے نیچے کود کر خودکشی کر لی۔ تفصیل کے مطابق وزیرآباد کے نواحی علاقہ دھونکل محلہ مہاجراں کا رہائشی محنت کش محمد اکبر جو سکول وین چلا کر گھر کا نظام چلا رہا تھا اور اس کا 22 سالہ بیٹا احسن سول انجینئرنگ کے غرض سے گوجرانوالہ کے کالج میں زیرتعلیم تھا‘ گزشتہ روز کالج گیا تو اسے فون پر باپ کی اچانک موت کی خبر دی گئی جس پر احسن نے اپنی والدہ کو المناک خبر کی تصدیق کیلئے فون کیا۔ ماں کی تصدیق پر مایوس نوجوان نے راہوالی کے قریب ٹرین کے سامنے کود کر خودکشی کر لی۔ ایک ہی گھر میں اچانک باپ بیٹے کی موت نے علاقے کی فضا کو سوگوار کر دیا۔ متوفی باپ بیٹا کو ہزاروں سوگواروں کی موجودگی میں آبائی قبرستان دھونکل میں سپردخاک کردیا گیا۔ علاوہ ازیں حافظ آباد کے قصبہ کالیکی میں نوجوان نے گھریلو ناچاقی پر زہریلی گولیاں کھا کر زندگی کا خاتمہ کر لیا۔ محمد اکرم کا مبینہ طورپر اپنے اہل خانہ سے جھگڑا چلا آرہا تھا۔ گزشتہ روز اکرم نے دلبرداشتہ ہوکر گندم میں رکھنے والی گولیاں کھا کر زندگی کا خاتمہ کر لیا۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...