روم (نوائے وقت رپورٹ) اٹلی کے نیورو سرجن نے طبی تاریخ میں انوکھا قدم اٹھانے کا اعلان کر دیا۔ امریکی جریدہ کے مطابق اٹلی کے نیورو سرجن بیمار کمپیوٹر پروگرامر کو ڈونر کا سر لگائیں گے۔ طبی ماہرین نے آپریشن کی کامیابی کا امکان مسترد کر دیا۔ ناکام ہونے پر پروگرامر کا چھوڑا ہوا جسم فالج کا شکار ہو سکتا ہے۔ طبی ماہرین کا خیال ہے سر بدلے جانے پر پروگرامر کا جسم پہلے سے بہتر بھی ہو سکتا ہے۔ دونوں کے سر دو لاکھ ڈالر کے انتہائی باریک بلیڈ سے الگ کئے جائیں گے۔کمپیوٹر پروگرام عضلاتی بیماری کا شکار ہے۔