مقبوضہ کشمیر: جھڑپ میں2 بھارتی فوجی ہلاک، مظاہرے، اقوام متحدہ امن کمشن کا بیان غیر واضح ہے: حریت قیادت

سری نگر ( اے این این ) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج اور مجاہدین کے درمیان جھڑپ میں 2اہلکار ہلاک، تین زخمی ٗجھڑپ کے دوران بھارتی گولہ باری سے دو مکان تباہ ٗ مقامی افراد کا فوج کے خلاف احتجاجی مظاہرہ۔ تفصیلات کے مطابق لولاب میں گزشتہ روز بھارتی فوج اور مجاہدین کے درمیان جھڑپ میں دو اہلکار ہلاک ہوگئے ۔ذرائع کے مطابق فوج کے 28آ ر آر اور ایس او جی لولاب نے اطلاع ملنے پر کا نٹھ پورہ لولاب کاکریک ڈا ئون کیا اور وہا ں دو مکانوں کو محاصرے میں لیا ۔فوج کو اطلاع تھی کہ پتو شئے لولاب میں زخمی مجاہد نے ان مکانوں میں پناہ لے رکھی ہے ۔جھڑپ کے دوران بھارتی فوج کی گولہ باری سے دونوں مکان تباہ ہوگئے جس پر سینکڑو ں لوگ اپنے گھروں سے باہر آئے اور دو بارہ احتجاجی مظاہرے کئے جبکہ مشتعل نو جوانو ں نے فوج اور پولیس پر پتھرا ئوکیا ۔ چیئرمین حریت کانفرنس میرواعظ عمر فاروق نے16 مئی سے شروع ہونے والا ہفتہ شہادت ہفتہ استقلال کے طور پر منانے کا اعلان کرتے ہوئے کشمیری قوم سے اپیل کی ہے کہ وہ تحریک آزادی کشمیر کے ساتھ مستقل مزاجی کے ساتھ جڑے رہیں۔ تب جا کر ظلم و بربریت اور سفاکیت کا خاتمہ ہوگا ۔ چیئرمین حریت کانفرنس اور بزرگ کشمیری رہنما علی گیلانی نے اقوامِ متحدہ کے پیس بلڈنگ کمشن کے سربراہ مچاریا کمائو کے کشمیر سے متعلق دیئے گئے بیان کو غیر واضح اور مبہم قرار دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان، بھارت مذاکرات میں سیاسی فوقیت اور مقامی صورتحال کے بجائے کشمیر کے لوگوں کی خواہشات اور قربانیوں کا احترام کرنا زیادہ ضروری ہے اور ان کی رائے کو نظرانداز کرنا انصاف اور عدل کا خون کرنے کے مترادف اقدام قرار پائے گا۔ فریڈم پارٹی کے سربراہ شبیر احمد شاہ نے اقوام متحدہ پیس کمشن کے سربراہ مچاریہ کاموکے تین نکاتی نقطہ نظر کوغیر حقیقت پسندانہ قرار دیتے ہوئے کہ تنازعہ کشمیر دوممالک کے درمیان کوئی سیاسی یا سرحدی نہیں بلکہ ایک کروڑ 25لاکھ لوگوں کے بنیادی حقوق اور آزادی سے جڑا مسئلہ ہے ۔ بھارتی فوج نے اعتراف کیا ہے رواں برس مجاہدین کی جانب سے کی گئی 18کامیاب کارروائیوں میں41 اہلکار ہلاک ہوئے ۔ ادھم پور میں قائم فوج کی شمالی کمان کے ترجمان کرنل ایس ڈی گوسوامی نے کہا کہ گزشتہ برس ریاست کے مختلف علاقوں میں مجاہدین نے دراندازی کی مجموعی طور118کوششیں کیں جن میں سے33کوششیں کامیاب ہوئیں اور بقیہ کو فوج نے بروقت کارروائی عمل میں لاکر ناکام بنایا۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...