ایف بی آر نے مالی سال کے پہلے دس ماہ میں 2345 ارب روپے ریونیو جمع کر لیا

May 01, 2016

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) ایف بی آر نے مالی سال کے پہلے 10 ماہ میں مجموعی طور پر 2345 ارب روپے ریونیو جمع کر لیا۔ اس طرح مالی سال کے باقی 2 ماہ میں 3100 بلین روپے کا ہدف حاصل کرنے کیلئے مئی اور جون میں مزید 755 ارب روپے جمع کرنے ہونگے جبکہ ایف بی آر کے ذمہ 200 ارب کے ریفنڈ ہیں اگر یہ 30 جون تک ایف بی آر ری فنڈ ادا کرائے تو یہ ہدف 955 ارب روپے بن جائے گا۔ اپریل میں 242 ارب روپے ریونیو جمع ہوئے۔

مزیدخبریں