اوگی (نامہ نگار) اوگی دربند روڈ پر نمبل کھٹہ کے قریب ٹیوٹاہائی ایس کے المناک حادثے میں ایک خاتون، دو بچوں سمیت 6 افراد جاں بحق جبکہ 7 شدید زخمی ہوگئے۔ حادثہ میں گاڑی مکمل طور پر تباہ ہوگئی۔ اوگی سے بانڈی پڑائوجانے والی ٹیوٹا ہائی ایس جب نمبل کھٹہ کے قریب پہنچاتومخالف سمت سے آنے والے ٹرک سے کراسنگ کرتے ہوئے ٹکرا کر نہر خوڑ میں جاگری جسکے نتیجے میں شاہ نواز، سلطان، صابر اور ایک خاتون دو بچے موقع پر جاں بحق جبکہ 7 افراد شدید زخمی ہوگئے۔ نعشوں اورزخمیوں کونکال کر ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔