ڈاکٹر عاصم کیس میں رئوف صدیقی کی ضمانت میں توسیع

May 01, 2016

کراچی (وقائع نگار) انسداد دہشت گردی کی عدالت نے ڈاکٹر عام حسین کیس میں سابق صوبائی وزیرداخلہ و تجارت رئوف صدیقی کی ضمانت میں توسیع کر دی ہے۔ آئندہ سماعت 12 مئی کو ہوگی۔ رئوف صدیقی نے عدالت میں کہا کہ سرکاری وکلاء اور تفتیشی افسر کی تکرار میںہم تو بے قصور ثابت ہوئے۔ سرکاری وکلاء اور تفتیشی افسر کے کاغذی اور لفظی دلائل یہ ثابت کر رہے ہیں کہ ہم تو بری ہوگئے۔

مزیدخبریں