کویت سٹی(نمائندہ خصوصی ) پاکستان مسلم لیگ(ن) یوتھ ونگ کویت کے نائب صدر چوہدری غضنفر جمشید نے کہاکہ وزیراعظم نوازشریف کو ملک میں ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل اور ملک کو خوشحال کرنے کی وجہ سے آج عمران خان سمیت اپوزیشن جماعتیں اکٹھی کھڑی ہوئی ہیں تاکہ ملک میں جمہوریت ڈی ریل ہو اور ملک ایک بارپھر گوناگو مسائل میں گرجائے ۔انہوںنے اپنے بیان میں کہاکہ میاں نوازشریف اپنے خاندان سمیت ایک بار سرخرو ہوں گے جس طرح وہ پیپلزپارٹی اور مشرف او رق لیگ کے دور میں سرخروہوئے تھے اللہ ، عوام اور اوورسیزپاکستانیز ان کے ساتھ کھڑے ہیں ۔چوہدری جمشید نے کہاکہ پہلے بڑے گینگ میاں نوازشریف تلخ جملے کستے رہے اورآج پیپلزپارٹی کا چھوٹو گینگ بھی وزیراعظم کو طعنے دے رہا ہے۔