جے پور(این این آئی) بھارت کی ریاست راجستھان میں ٹینٹ فراہم کرنے والے 47000 ڈیلرز نے کم عمری یا بچوں کی شادیاں کروانے والے خاندانوں کو ٹینٹ نہ دینے کا اعلان کیا ہے۔بھارتی سرکاری میڈیا کے مطابق بھارتی ریاست میں ٹینٹ سروس فراہم کرنے والے ڈیلرز کی تنظیم راجستھان ٹینٹ ڈیلرز کرایہ ویاوسائی سمیتی نے بچوں (کم عمر)کی شادیوں کیلئے سروس نہ دینے کا فیصلہ کیا۔اس بات کو یقینی بنانے میلئغ کہ وہ کسی کم عمر جوڑے کی شادی کا حصہ تو نہیں بن رہے، شادی کے ٹینٹ کی سروس فراہم کرنے سے قبل دولہا یا دولہن کے والدین سے اس کا پیدائش کا سرٹیفکیٹ مانگیں گے۔ جبکہ ایسی کسی صورت میں اگر وہ کسی شادی کے لیے سروس فراہم کر چکے ہوں اور اس میں کسی بچے یا بچی کی شادی ہو رہی ہو تو وہ قریبی پولیس اسٹیشن کو مطلع کر دیں گے۔واضح رہے کہ بھارت کی بعض ریاستوں کے دیہی علاقوں میں اپریل کے آخری ہفتے یا مئی کے آغاز میں اکھا جیت کے تہوار پر یہ روایت عام ہے کہ بچوں کی شادیاں منعقد کی جاتی ہیں۔