پٹنہ (نیوز ڈیسک) کشمیری رہنما افضل گورو کی برسی منانے پر غداری کیس کا سامنا کرنے والے صدر طلبہ یونین کنہیا کمار گزشتہ روز اپنی آبادی ریاست بہار پہنچے جہاں نتیش کمار حکومت کی طرف سے انہیں وی وی آئی پی پروٹوکول دیا گیا۔ کنہیا کمار کا ریڈ کارپٹ استقبال ہوا۔ دارالحکومت پٹنہ میں کنہیا کمار کی سکیورٹی کیلئے درجنوں پولیس اہلکار تعینات تھے۔ کنہیا کمار نے راشٹریہ جنتا دل کے صدر لالو پرشاد یادیو اور وزیراعلیٰ نتیش کمار سے علیحدگی میں ملاقاتیں کیں۔ دونوں رہنما گرمجوشی سے ملے اور بہار کے سپوت کو خراج تحسین پیش کیا۔ کنہیا کمار نے صحافیوں سے گفتگو کرتے پھر کہا نریندر مودی کے برسراقتدار آنے کے بعد 2 برسوں کے دوران بھارت میں عدم برداشت بڑھی ہے۔ انہوں نے کہا بہار میں شراب کی تیاری اور فروخت پر پابندی عوام کے مفاد میں ہے۔