واشنگٹن/تہران(این این آئی)امریکی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ عالمی طاقتوں کے ساتھ ایرانی نیوکلیئر معاہد شدید خطرے میں ہے ادھر ایرانی اسپیکر پارلیمنٹ علی لاریجانی نے کہاہے کہ ایران کی جانب سے امریکا کے حوالے سے مزید سخت مواقف سامنے آئیں گے۔ایرانی ٹی وی کے مطابق قم شہر میں ایرانی مزدوروں سے خطاب کے دوران لاریجانی نے باور کرایا کہ ایرانی تیل کی فروخت کی کارروائیوں اور غیرملکی بینکوں کے ساتھ تجارتی تبادلے کے حوالے سے ابھی تک پابندیاں عائد ہیں اور یہ سب اس پالیسی کا نتیجہ ہے جس پر امریکا عمل پیرا ہے۔لاریجانی نے کہاکہ ہمیں بخوبی علم تھا کہ ایران کے خلاف امریکا کے شیطانی مواقف نیوکلیئر معاہدہ طے پانے کے وقت بھی نہیں رکیں گے۔
عالمی طاقتوں کے ساتھ ایرانی نیوکلیئر معاہدہ خطرے میں ہے:امریکی میڈیا کا دعویٰ
May 01, 2016