اسلام آباد (آن لائن) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ کتابوں میں لوہا استعمال نہیں ہوتا اسلئے میاں صاحب کی تعلیم پر توجہ نہیں، اگر یہاں لوہا لگتا تو آج تعلیم پر بھی خرچ کیا جا رہا ہوتا۔ بلاول بھٹو زرداری نے نعرے لگاتے ہوئے کہا کہ آزاد کشمیر کے عام انتخابات کے روز صرف تیر چلے گا، شیر پر بھی تیر چلے گا، مودی کے یار پر بھی تیر لے گا۔ میاں صاحب کو سیاست کی آڑ میں بزنس امپائر کھڑے کرنے کا جواب دینا ہوگا۔