پانامالیکس پراحتجاج اوردھرنا دینے والے خود آف شورکمپنیوں کے مالک ہیں، مولانا فضل الرحمان

May 01, 2016 | 20:48

ویب ڈیسک

 جمعیت علمائے اسلام (ف)کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نےسوات میں جے یو آئی(ف) کے زیر اہتمام کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ بیرون ملک آف شور کمپنیوں پراحتجاج اور دھرنے دینے والے بذات خود آف شور کمپنیوں کے مالک ہیں۔پاکستان میں یہودی لابی کام کررہی ہے پہلے بھی کہتا تھا آج بھی کہتا ہوں کہ خیبر پختونخواہ پر بھی یہودی لابی کا قبضہ ہے،عمران خان بتائیں کہ لندن کے مئیر کے الیکشن میں انہوں نے ایک مسلمان کے مقابلے میں اپنے یہودی سالے کا ساتھ کیوں دیا،پاناما لیکس میں بڑے بڑے نام آرہے ہیں اس عنوان کے سامنے آنے سے پتہ چل جائے گا کہ امیر دنیا کس طرح سے غریبوں کا استحصال کرتی ہے لیکن پاکستان میں آف شور کمپنیوں پر سیاست اور احتجاج کرنے والے اور دھرنے دینے والے خود آف شور کمپنیوں کے مالک ہیں، قوم کو سمجھنا چاہئے کہ بیرون ملک موجود آف شور کمپنیاں سرمایہ داروں کی ہیں۔ خیراتی ادارے کے پیسوں سے آف شور کمپنیاں بنائی گئیں۔ کیا خیراتی ادارے کے پیسے کو اس طرح تباہ کیا جاتا ہے؟ قوم کی آنکھیں کب کھلیں گی سربراہ جے یو آئی(ف)کا کہنا تھا کہ پاکستان میں یہودی لابی کام کررہی ہے اور پہلے بھی کہتا تھا آج بھی کہتا ہوں کہ خیبر پختونخوا پر بھی یہودی لابی کا قبضہ ہے جبکہ پاناما لیکس پر سب سے زیادہ شور کرنے والے بھی یہودیوں کے ایجنٹ تھے اور ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ عمران خان بتائیں کہ لندن کے مئیر کے الیکشن میں انہوں نے ایک مسلمان کے مقابلے میں اپنے یہودی سالے کا ساتھ کیوں دیا۔مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ امت مسلمہ انتہائی مشکل دور سے گزررہی ہے، دہشت گردی کے نام پر جنگ شروع کرکے مغربی طاقتوں کی ضروریات کو پورا کیا جارہا ہے اور دہشت گردی کے خلاف جنگ اسلامی معیشت پر قبضے کی جنگ ہے۔ مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ امریکا اور یورپ مسلمانوں کیخلاف اقتصادی جنگ لڑ رہے ہیں۔ آج دنیا میں تہذیبوں کی جنگ کی جا رہی ہے۔ مسلمان ممالک میں خون کی نہریں بہہ رہی ہیں۔ لیبیا، مصر، تیونس، الجزائر اور شام کی صورتحال سب کے سامنے ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ مشرف نے جنگ کی آگ میں جھونکا۔ کیا آج بھی ہمارے حکمرانوں نے نہیں سوچنا کہ 15 سال پہلے کئے گئے فیصلے غلط تھے۔ ہمیں امت مسلمہ سے معافی مانگنا ہوگی۔

مزیدخبریں