کراچی(اسٹاف رپورٹر) مسلم لیگ ن کراچی ڈویژن کے صدر سید منور رضا نے تحریک انصاف پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ تحریک انصاف کی سیاست منفی سیاست سے عبارت ہے کراچی کو فتح کرنے کا خواب دیکھنے والی تحریک انصاف کا خواب خواب ہی رہے گا۔ کراچی ریلی میں عوام کی عدم شرکت نے ثابت کردیا ہے کہ کراچی کے باشعور عوام تحریک انصاف کے بہکاوے میں کبھی نہیں آئینگے۔ عمران خان نے قوم کو مایوسی کے سوا کچھ نہیں دیا۔ ان کی جھوٹی سیاست سے عوام بیزار آچکے ہیں۔ سید منور رضانے کراچی پریس کلب پر تحریک انصاف کے غنڈا عناصر کی جانب سے مسلم لیگ ن کے کارکنوں کو ہراساں کرنے کی مذمت کی اور کہا کہ مسلم لیگ کے متوالے مخالفین کو منہ توڑ جواب دینا جانتے ہیں ہمارے صبر کا امتحان نہ لیا جائے۔ متوالے بے قابو ہوگئے تو انہیں سنبھالنا مشکل ہوجائے گا اس لئے تحریک انصاف ہوش کے ناخن لے مسلم لیگ ن نے ایکشن لیا تو کھلاڑیوں کو چھپنے کی بھی جگہ نہیں ملے گی۔
کراچی کے عوام تحریک انصاف کے بہکاوے میں نہیں آئینگے: منور رضا
May 01, 2017