’’شرابی شوہروں کی دھلائی کر ڈالو‘‘ مدھیہ پردیش کے وزیر نے 700 دلہنوں کو جہیز میں ’’کرکٹ بیٹ‘‘ بھی دیدیئے

بھوپال (نیوز ڈیسک) مدھیہ پردیش کے وزیر نے شرابی شوہروں کی دھلائی کیلئے 700 دلہنوں کو جہیز میں ایک ایک بیٹ بھی دیدیا۔ تفصیلات کے مطابق بھوپال میں گزشتہ روز 700 جوڑوں کی اجتماعی شادی کی تقریب ہوئی جس میں ریاستی وزیر پنچایتی راج و دیہی ترقی گوپال بھرکاوا کی طرف سے دلہنوں کو جہیز میں دیگر سامان کے علاوہ ایک کرکٹ بیٹ بھی دیا گیا جس پر لکھا تھا شرابی شوہروں کو راہ راست پر لانے کیلئے پٹائی کرو، 10 ہزار بیٹ آرڈر دیکر تیار کرائے۔

ای پیپر دی نیشن