بد عنوانی کے الزامات ‘فیفا عہدیدار کویت کے شیخ احمد الصباح مستعفی

May 01, 2017

زیورخ (سپورٹس ڈیسک ) بد عنوانی کے الزامات کے بعد فیفا کے اعلیٰ عہدیدار کویت کے شیخ احمد الصباح نے استعفیٰ دیدیا ۔ ان پر عدالت میں رشوت دینے کے الزامات عائد کئے گئے تھے جنہیں انہوں نے مسترد کر دیا تھا ۔ فیفا کی گورننگ باڈی کے عہدیدار اور اولمپک کونسل آف ایشیا کے صدر نے الزامات پر حیرت کا اظہارکیا تھا ۔ انہوں نے کہا کہ میں نہیں چاہتا کہ فیفا اور ایشین کونسل میں کوئی تقسیم ہو اس لئے مستعفی ہونے کا فیصلہ کیا ہے ۔ 

مزیدخبریں