لندن (سپورٹس ڈیسک) برطانوی انتھونی جوشوا نے کلیچکو کو ہراکر ورلڈ ہیوی ویٹ ٹائٹل جیت لیا۔ 41 سالہ کلیچکو نے ان سے عمر میں کہیں چھوٹے 27 سالہ جوشوا کا ڈٹ کر مقابلہ کیا تاہم وہ گیارہویں راو¿نڈ میں ناک آو¿ٹ ہو گئے۔ یوکرائن کے 41 سالہ ولادیمیر کلیچکو کا مقابلہ برطانیہ کے 27 سالہ انتھونی جوشوا کے مقابلے میں جوشوا نے مدمقابل کلیچکو پر تابڑ توڑ حملے کیے۔ کلیچکو نے جس انداز سے اپنا دفاع کیا اسے مدتوں یاد رکھا جائےگا۔میچ کے چھٹے راو¿نڈ میں کلیچکو نے مکا مار کر جوشوا کو اوندھا گرا دیا تھا تاہم ولادیمیر کلیچکو گیارہویں راو¿نڈ میں ناک آو¿ٹ ہو کر ٹائٹل سے محروم ہوئے۔اگر کلیچکو یہ فائٹ جیت جاتے تو وہ جارج فورمین کے بعد دوسرے ایسے باکسر بن جاتے، جنہوں نے چالیس برس کی عمر میں ہیوی ویٹ ٹائٹل اپنا نام کیا۔
انتھونی جوشوا ورلڈ ہیوی ویٹ چیمپئن بن گئے
May 01, 2017