اعصام الحق نے بار سلونا اوپن ٹینس ٹورنا منٹ کا ڈبلز ٹائٹل جیت لیا

May 01, 2017

لاہور (سپورٹس رپورٹر+ نمائندہ سپورٹس)پاکستانی ٹینس سٹار اعصام الحق اور ان کے پارٹنر فلورین میرگیا نے بارسلونا اوپن کے فائنل میں عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے مینز ڈبل کا ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔سپین کے شہر بارسلونا میں کھیلے جا رہے ایونٹ کے مینز ڈبل کے فائنل میں اعصام الحق اور رومانیہ سے تعلق رکھنے والے ان کے پارٹنر فلورین میرگیا کا مقابلہ الیگزینڈر اور فلپ سے تھا۔دونوں کھلاڑیوں نے آسٹریلیا اور جرمنی سے تعلق رکھنے والی جوڑی کےخلاف عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے سٹریٹ سیٹ میں 6-4 اور 6-3 سے شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔یاد رہے کہ کوارٹر فائنل میں اعصام الحق اور میرگیا نے بڑا اپ سیٹ کرتے ہوئے موجودہ مینز ڈبل میں عالمی نمبر ایک ہنری کونٹی نن اور جان پیئرز کو شکست دی اور پھر سیمی فائنل میں سخت مقابلے کے بعد سابق عالمی نمبر ایک جوڑی ہوریا ٹکاو¿ اور جولین راجر کو شکست دے کر فائنل میں جگہ بنائی تھی۔

مزیدخبریں