زرداری نے لوٹ مار کی نیازی صاحب نے منفی سیاست سے مایوسی پھیلائی عوام معاف نہیں کرینگے : شہبازشریف

لاہور(خبر نگار)وزیر اعلی پنجاب محمد شہباز شریف نے کہا ہے افراتفری اور انتشار کی سیاست پہلے کامیاب ہوئی نہ آئندہ کامیاب ہو گی۔ عوام کی ترقی وخوشحالی کے سفر میں رخنہ ڈالنے والے مایوسی کا شکار ہیں اور یہ شکست خوردہ عناصر بے بنیاد الزامات کی منفی سیاست کر کے صرف ذاتی ایجنڈے کی تکمیل چاہتے ہیں، اسی طرح اپنے دور میں ملک میں لوٹ مار اور کرپشن کے ذریعے اندھیرے پھیلانے والے بھی پریشان ہیںکیونکہ پاکستان کا تیزی سے ترقی کا سفر طے کرنا مخالفین پر بجلی بن کر گر رہا ہے۔ وزیراعلیٰ شہباز شریف نے ارکان اسمبلی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا پاکستان کے عوام صرف اور صرف ترقی اور اپنے مسائل کا حل چاہتے ہیں- الزام تراشی اور جھوٹ کی سیاست کرنے والوں کو اپنے غیرسیاسی اور غیر اخلاقی رویوں پر نظرثانی کرنی چاہئے- زرداری صاحب کی لوٹ مار اور نیازی صاحب کی جھوٹ کی منفی سیاست نے عوام میں مایوسی پھیلائی ہے اور پاکستان کے باشعور عوام ان عناصر کی سیاست سے لا تعلق ہو چکے ہیں- انہوںنے کہا سابق حکمرانوں نے قومی خزانے کو بے دردی سے لوٹا، قوم کو کنگال کیا اور غریب کا حق چھینا جبکہ نیازی صاحب کے ایک طرف قرضے معاف کرانے والے اور دوسری طرف زمینوں پر قبضہ کرنے والے کھڑے ہیں اوریہ عناصر اپنی منفی سیاست سے پاکستان کو عدم استحکام سے دوچار کرنے کی سازش کر رہے ہیں لیکن باشعور عوام ماضی کی طرح اب بھی ان کے جھانسے میں نہیں آئیں گے اور ملک کو لوٹ کر کنگال کرنے والوں اور الزام تراشیاں کرنے والوں کی منفی سیاست کا دھرنوں اور لاک ڈا¶ن کی طرح جنازہ نکل جائے گا- انہوں نے کہا عوام ترقی کا سفر روکنے اور ملک کو مسائل میں دھکیلنے کا جرم کرنے والوں کو کبھی معاف نہیں کریں گے اور عام انتخابات 2018ءمیں بھی یہ عناصر ناکام رہیں گے- انہوںنے کہا وزیراعظم محمد نوازشریف کی قیادت میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کی حکومت اس منزل کی جانب بڑھ رہی ہے جس کا خواب قائد اور اقبال نے دیکھا تھا اور قوم کو اس کی کھوئی ہوئی منزل سے ہمکنارکرنے کے لئے ہماری جدوجہد رنگ لا رہی ہے۔ وزیراعلیٰ نے کہا پاکستان میں الزام تراشی کی نہیں بلکہ صرف خدمت کی سیاست ہو گی- توانائی منصوبے مکمل ہونے سے 2018ءکے اوائل میں ملک سے ہمیشہ کیلئے لوڈشیڈنگ کا خاتمہ ہو جائے گا- وزیراعلیٰ سے ملاقات کرنے والوں میں ارکان قومی اسمبلی محمد جنید انوارچوہدری اور رضا حیات ہراج شامل تھے- مزید براں شہباز شریف کی زےرصدارت اعلی سطح کا اجلاس منعقد ہوا جس میں پےنے کے صاف پانی کے پروگرام کے مختلف امور پر پےش رفت کا جائزہ لےاگےا۔ وزیراعلیٰ نے اجلا س سے خطاب کرتے ہوئے کہا صاف پانی زندگی کا لازمی جز ہے، پینے کے صاف پانی کا پروگرام مفاد عامہ کا بہت بڑا اور کثیر الجہت مثبت اثرات کا حامل منصوبہ ہے- ماضی کی غلطیوں سے سبق سیکھتے ہوئے پروگرام کو پیشہ وارانہ انداز سے آگے بڑھانا ہے کیونکہ عوام کو پینے کے صاف پانی کی فراہمی سے زیادہ اہم کوئی اور کام نہیں ہو سکتا- شہباز شریف نے محنت کشوں کے عالمی دن کے موقع پراپنے پیغام میں کہا ہے ےکم مئی 1886 کو شکاگو میں محنت کشوں نے اپنے حقوق کیلئے لازوال قربانیاں دیںاور یہ دن ہمیں جبر و استبداد کےخلاف مزدوروں کی عظےم جدوجہد کی یاد دلاتا ہے۔ محنت کش کا معیشت میںکردار ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے۔ دےن اسلام محنت کش کی عظمت اور فلاح و بہبود کا درس دےتا ہے۔ محنت کش کو جتنا بااختیار بنائےں گے، ترقی کے اہداف اتنی جلدی حاصل ہوںگے۔ انہوں نے کہا محنت کشوں کے بچوں کےلئے معیاری تعلیمی اداروں، سوشل سکیورٹی ہسپتالوں اور لیبر کالونیوں کا قیام حکومت پنجاب کی مزدور دوست پالیسی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔
شہباز شریف

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...