کراچی ،جناح انٹرنیشنل ایئر پورٹ پرسعودی عرب جانیوالے مسافر سے منشیات برآمد

May 01, 2017

کراچی ( کرائم رپورٹر ) ایئر پورٹ سیکیورٹی فورسز (اے ایس ایف ) نے جناح انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے مسافر کے قبضے سے ڈیڑھ کلو ہیروئن برآمد کر لی۔ اے ایس ایف نے جناح انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر بیرون ملک جانے کی کوشش کرنے والے مسافر علی شیر کے قبضے سے منشیات برآمد کر کے ملزم کو گرفتار کر لیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزم علی شیر نجی ایئر لائن کی پرواز سے سعودی عرب جانا چاہتا تھا تاہم جب اس کے سامان کی تلاشی لی گئی تو اس میں ڈیڑھ کلو ہیروئن برآمد ہوئی جسے گرفتار کر کے مزید تفتیش کیلئے اینٹی نارکوٹکس فورس کے حوالے کردیا گیا ہے۔
منشیات برآمد

مزیدخبریں