”فوجیوں کی ہلاکتیں“ مودی کو چوڑیاں خرید کر پہنا دو، سابق بھارتی ایتھلیٹ نے ہزاروں روپے کا چیک سمرتی ایرانی کو بھجوا دیا

نئی دہلی (نیوز ڈیسک) چھتیس گڑھ میں گزشتہ ہفتے نکسل علیحدگی پسندوں کے بڑے حملے میں 26 سی آر پی ایف اہلکاروں کی ہلاکت کے حوالے سے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو شدید عوامی تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے خاص کر سوشل میڈیا پر انکی خاصی تذلیل کی جارہی ہے۔ کئی بھارتی باشندوں نے ٹویٹر پر لکھا کہ وزیراعظم کو ونود کھنہ کی موت پر تعزیت کرنا تو یاد رہا مگر اسی روز کشمیر میں کیپٹن سمیت 3 فوجی مرے، انکے لواحقین سے ہمدردی کے دو بول تک نہ کہے۔ بھارتی اخبار کے مطابق عوام میں یہ تاثر تیزی سے پھیل رہا ہے کہ مودی کے دور میں بھارتی فوجیوں کی جنگجوﺅں اور کشمیری مجاہدین کے ہاتھوں ہلاکتیں بڑھ گئی ہیں۔ گزشتہ روز مودی کیلئے سبکی کا ایک اور موقع سامنے آیا جب بھارت کے سابق عالمی اتھلیٹ اجیت ورما نے فوجیوں کی حفاظت نہ کر پانے پر وزیراعظم مودی کو چوڑیاں پہنانے کیلئے ایک ہزار روپے کا چیک مرکزی وزیر سمرتی ایرانی کو بھجوا دیا۔ واضح رہے کہ 2013ءمیں سمرتی ایرانی نے بطور اپوزیشن رہنما اس وقت کے وزیراعظم من موہن سنگھ کو فوجیوں کی ہلاکت پر چوڑیاں بھیجنے کا اعلان کیا تھا۔
مودی/ چوڑیاں

ای پیپر دی نیشن