قتل وغارت مسلمانوں کا شیوا نہیں تصوف کا فروغ ہی عالمی امن کا ضمانت ہے ، عالمی صوفی کانفرنس

کراچی(نیوز رپورٹر) عالمی صوفی کانفرنس میں شریک 13ممالک کے جید مشائخ اورعلماءاہلسنت نے کہا ہے کہ تصوف کا فروغ ہی عالمی امن کی ضمانت ہے۔ دنیا میں اسلام کے نام پر دہشت گردی کرنے والوں کا ہر گز اسلام سے کوئی تعلق نہیں ۔ دہشت گردی ،قتل و غارت مسلمان کا شیوا ہر گز نہیں ۔ صوفیائے کرام نے ہمیشہ عدم تشدد کا درس دیا ۔صو فیا ئے کرام ہی دین اسلام کے سفیر ہیںجنہوںنے تعصبات و انتشار کو ختم کر کے لوگوں کو بھائی چارے ،اتحاد ،اخلاص اور اخوت کا درس انقلاب دیا۔نشتر پارک میں ادارہ سلوک الصوفیہ اور جماعت اہلسنت پاکستان کے تحت منعقدہ تین روزہ عالمی صوفی کانفرنس 2017 کے پہلے سیشن کی صدارت دمشق سے آئے ہوئے ممتاز عالمی اسکالر شہزادہ غوث الاعظم ڈاکٹر عبد العزیز الخطیب الجیلانی نے کی۔ کانفرنس سے جما عت اہلسنّت پاکستان کراچی کے امیر علامہ سید شاہ عبد الحق قادری، خطیب اعظم شام شیخ ڈاکٹر محمودناصر الحوط، مفتی اعظم لبنان ڈاکٹر اسامہ عبد الرزاق الرفاعی ، ترکی کے فضیلة الشیخ محمد کسکن ، عراق کے فضیلة الشیخ مفتی ڈاکٹر محمد جراد العیساوی، فضیلة الشیخ السید لطیف رو¿ف رضا، مراکش کے فضیلة الشیخ ڈاکٹر ادریس فاسی فہری ، مصر کے فضیلة الشیخ مصطفی محمود زغلول القادری ، کینیا کے فضیلة الشیخ فیصل محمود احمد عامودی، تیونس کے فضیلة الشیخ جسٹس محدث محمد الکامل سعادہ، الجزائر کے فضیلة الشیخ احمد معزوز، شام کے فضیلة الشیخ حمدی کنجو، شمالی یاسین، سابق وفاقی وزیر حاجی حنیف طیب، علامہ عامر اخلاق شامی اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔ بیروت، حلب سے آئے ہوئے خطیب اعظم شام شیخ ڈاکٹر محمودناصر الحوطنے تلاوت کلام پاک سے کانفرنس کا آغاز کیا۔ اپنے خطاب میں ڈاکٹر عبد العزیز الخطیب الجیلانی نے کہاکہ پاکستان مکہ اور مدینہ کے بعد اسلام کا دوسرا دارالخلافہ ہے، یہ ملک اسلام کے نام پر قائم ہوا اور اسلام کا قلعہ ہے، یہاں نبی کریم ﷺ کے چاہنے والے رہتے ہیں، صوفیاءاکرام کے سر یہاں آنے سے فخر سے بلند ہو جاتے ہیں،ہم تصوف کی صحیح تعلیم سے لوگوں کو آگاہ کرنے آئے ہیں، آج پوری دنیا کے سامنے اصل تعلیمات پیش کریں گے،یہ صوفیا کرام امام حسن ؑ اور امام حسین ؑ کی اولادوں میں سے ہیں،آقا ﷺ ہم میں سے جہالت کی باتوں کو نکالتے تھے۔انہوں نے کہا کہ شر ےعت و طر ےقت سے مر بو ط صو فےا ئے کرام کی تعلیما ت و ہداےات صو فی ازم ہے ، موسیقی ،ناچ گا نو ں سے اسلام اور صو فی ازم کا قطعاًکوئی تعلق واسطہ نہےں ہے۔جما عت اہلسنّت پاکستان کراچی کے امیر علامہ سید شاہ عبد الحق قادری نے اپنے خطاب میں کہا کہ اس کانفرنس کے انعقاد کا مقصد عالم اسلام کو امن و سکون کا گہوارہ بنا ناہے۔انہوں نے افواج پاکستان کو یقین دلایا کہ جما عت اہلسنّت پاکستان کی بقاءو سلامتی اور تحفظ کےلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کرے گی اور ملک دشمنوں کے عزائم کو پورا نہیں ہونے دیں گے۔انہوںنے 2018کے انتخابات میں بھی حصہ لینے کا اعلان کیا۔ خطیب اعظم شام شیخ ڈاکٹر محمودناصر الحوط نے کہا کہ صوفی کانفرنس کے انعقاد کا اولین مقصد پر فتن ماحول میں اسلام کے عالمگیر پیغام امن و محبت عام کرنا اور دین کی تبلیغ و اشاعت میں صوفیاءکے سدا بہار احترام انسانیت امن پیار اور رواداری کی تعلیمات سے عوام کو روشناس کرانا ہے۔مفتی اعظم لبنان ڈاکٹر اسامہ عبد الرزاق الرفاعی نے خطاب میں کہا کہ آج چند نا عاقبت اندیش شر پسندوں کی جانب سے امن و محبت کے پیا مبروں کے مزارات اور ان کے ماننے والوں کو بھی دہشت و بربریت کا نشانہ بنا یا جا رہا ہے ۔ فضیلة الشیخ محمد کسکن نے اپنی تقریر میں کہا کہ علماءو صوفیاءکرام نے دنیا کو اسلام کا اصل چہرہ دکھانا اور اس کی روحانی تعلیمات کا فیضان عام کرنا چاہتے ہیں۔ فضیلة الشیخ مفتی ڈاکٹر محمد جراد العیساوی نے کہا کہ احترام انسانیت اور امن ِ عالم کے قیام کےلئے دنیا کو اپنا رخ اولیاءاور صوفیاءکرام کی تعلیمات اور مراکز خیر کی طرف کرنا ہو گا ۔فضیلة الشیخ ڈاکٹر ادریس فاسی فہری نے کہا کہ نفرت و حشت سے بد حال دنیا ایک بار پھر صوفیاءکی پر امن اور پر نور خانقاہوں کی طرف آ رہی ہے وہ انسانیت کےلئے آخری پناہ گاہ ہے ۔ فضیلة الشیخ مصطفی محمود زغلول القادری نے کہا کہ اولیا ءکرام کی صحبت تہذےب نفس، کر دا ر سا زی اور معر فت الٰہی کاذرےعہ ہے ۔ فضیلة الشیخ السید لطیف رو¿ف رضا نے کہا کہ القاعدہ اور داعش جیسی تنظیمیں اسلام دشمن طاقتوں کی مکروہ سازش کا نتیجہ ہیں جوجہاد کے نام پر مسلمانوں کا قتل عام کر رہے ہیں ،ان کے ہاتھو ں اب تک لاکھوں مسلمان شہید ہو چکے ہیں ۔فضیلة الشیخ فیصل محمود احمد عامودی نے کہاکہ صوفیاء کو رب العا لمین نے تمام اولیا ءکرام مےں اعلیٰ مقام عطا فر ماےا جنکی کر اما ت کافےض جاری وسا ری ہے۔ فضیلة الشیخ جسٹس محدث محمد الکامل سعادہ نے کہاکہ اولیا ءکاملین نے قر آن و شرےعت کی بنےا دپر روحانےت کا تعا رف پیش کیا ۔فضیلة الشیخ احمد معزوزنے کہا کہ دنیا بھرکے مسلمان اپنے نبی کریم خاتم المرسلین حضرت محمد ﷺ± سے عشق و محبت کے ساتھ ساتھ صحابہ کرام اہلبیت اطہار ،اولیا ءاور صوفیاءکرام سے بھی محبت و عقیدت رکھتے ہیں۔فضیلة الشیخ حمدی کنجو نے کہا کہ ضرورت اس امر کی ہے کہ مو جو دہ فساد زدہ معا شر ے کو سنوارنے کےلئے اولیا ءکرام کی فکر وتعلیما ت کو عام کرنے کے ادارے قائم کئے جائیں۔علاءشمالی یاسین نے کہا کہ اسلامی ممالک کے حکمران عوام کے خلاف مسلم دشمن قوتوں کے آلہ کار بن کر اپنے اقتدار کو طول دینے کے لئے مجبور مسلم عوام کے قتل و غارت پر خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں ۔ سابق وفاقی وزیر حاجی حنیف طیب نے کہا کہ صوفیائے کرام نے دعوت و تبلیغ کے ذریعے بھٹکی انسانیت کو صراط مستقیم پر لانے میں کلیدی کردار اداکیا۔ آخر میںادارہ سلوک الصوفیہ کے سربراہ علامہ عامر اخلاق شامی نے عرب ممالک اور پاکستان بھر سے آئے ہوئے معزز علماءمشائخ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ یہ کانفرنس اسلام دشمن عناصر کےلئے نو شتہ¿ دیوار ثابت ہو گی ۔ کانفرنس میں سنی تنظیمات ،علماءمشائخ ،ائمہ خطبا ئ،جماعت اہلسنّت،مدارس کے عہدیداران اور کثیر تعداد میں فرزندان اسلام شریک تھے۔ تین روزہ عالمی صوفی کانفرنس کا دوسرا سیشن پیر کو نجی ہوٹل اور تیسرا جامعہ کراچی میں منعقد ہو گا۔ عالمی صوفی کانفرنس میں جید و معروف صوفی بزرگ اسلامی تعلیمات اور صوفی ازم پر روشنی ڈالیں گے۔
عالمی صوفی کانفرنس

ای پیپر دی نیشن