لاہور (خصوصی نامہ نگار)قائد ملت جعفریہ پاکستان اور اسلامی تحریک کے سربراہ علامہ سید ساجد علی نقوی نے کہا ہے کہ خاندان رسالت کے ہر فرد کا اسوہ رہتی دنیا تک نہ صرف عالم اسلام بلکہ عالم انسانیت کی رشد و ہدایت کا سامان فراہم کرتا رہے گا۔ نواسہ رسول اکرم امام عالی مقام حضرت امام حسینؓ اور پسر امیر المومنین حضرت عباس ؓ کی ولادت باسعادت کے پرمسرت موقع پر اپنے خصوصی پیغام میں علامہ سید ساجد علی نقوی کا کہنا تھا کہ حضرت امام حسینؓ کی جدوجہد تاقیامت رہنمائی کا مینار قرار پاتی رہے گی۔