کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کراچی بلیوز نے ایک ہائی اسکورنگ میچ میں پشاور ریجن کو4 وکٹوں سے شکست دی۔ فاتح ٹیم کے حیدر علی نے اپنی ناقابل شکست سنچری 103 رنز کی بدولت فتح آسان بنادی

کراچی(اسپورٹس رپورٹر) پی سی بی انٹر ریجن انڈر 19 ون ڈے کرکٹ ٹورنامنٹ کا ملک بھر کے مختلف مراکز پر بیک وقت آغاز ہوا۔ کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کراچی بلیوز نے ایک ہائی اسکورنگ میچ میں پشاور ریجن کو4 وکٹوں سے شکست دی۔ فاتح ٹیم کے حیدر علی نے اپنی ناقابل شکست سنچری 103 رنز کی بدولت فتح آسان بنادی۔ کراچی بلیوز نے ٹاس جیت کر پہلے پشاور کو کھیلنے کی دعوت دی۔ پشاور207 رنزبناکر آﺅٹ ہوگئی۔ اعظم خان نے 74‘ سلمان خان نے 39 رنز اسکور کئے۔ اشعر قریشی نے 36 رنز دیکر4‘ نادر شاہ نے 47 رنز کے عوض3 اور حیدر علی نے 2 وکٹیں لیں۔ یہ ہدف کراچی بلیوز نے حیدر علی کی سنچری کی بدولت49 ویں اوورز میں6 وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا۔ حیدر علی نے 12 چوکوں کی مدد سے اپنی سنچری مکمل کی وہ103 رنزبناکر ناٹ آﺅٹ رہے۔دانیال نذیر نے 48 رنز کا اضافہ کیا۔ اعظم خان نے 3 وکٹیں لیں۔ کراچی مرکز کے دوسرے میچ میں راولپنڈی نے فاٹا کو 22 رنز سے شکست دی۔ ٹی ایم سی گراﺅنڈ پر فاٹا217 رنز بناسکی۔ زید خان74 حیدر علی نے 55 رنز اسکورکئے۔ محمد خیام‘ عمر خان اور حمزا خان نے 2,2 وکٹیں لیں۔ 218 رنز کے تعاقب میں فاٹا کی ٹیم195 رنز پر ڈھیرہوگئی۔ نیک آفریدی نے 56‘ شہنشاہ آفریدی نے 37 رنز نمایاں اسکور کئے۔ فرید خان نے 3‘واحد اللہ اور فرحان نے 2,2 وکٹیں لیں۔

ای پیپر دی نیشن