صفدرآباد(نامہ نگار ) میونسپل کمیٹی صفدرآباد کے چیئرمین خالد محمود بھٹی نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے بیان کا خیر مقدم کیا ہے کہ ملک سے فسادیوں کا خاتمہ بہت بڑا اقدام ہے جسے تاریخ میں سنہری حروف سے تحریر کیا جائے گا۔خالد محمود بھٹی نے کہا ہے کہ سابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے وزیر اعظم میاں محمد نوازشریف کی مشاورت سے دہشت گردوں کے خلاف ضرب عضب آپریشن شروع کیا ۔ کراچی جہاں ہر روز نعشیں گرتی تھیں پاک فوج کی کاروائیوں سے کراچی میںدہشت گردی میں نمایاں کمی ہوئی عوام نے سکھ کا سانس لیا۔ اب جنرل قمر جاوید باجوہ نے پاک فوج کی کمان پر ردالفساد آپریشن شروع کیا ہے جو بہت بڑا اقدام ہے ۔