خیبر ایجنسی کا دورہ، وادی تیراہ میں جوانوں کے ساتھ دن گزارا: بیشتر علاقوں میں ریاستی رٹ بحال کردی، مستقل امن کی طرف بڑھ رہے ہیں ،آرمی چیف

 آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے پاک افغان بارڈر خیبر ایجنسی کا دورہ کیا اور وادی تیراہ کے جوانوں کے ساتھ پورا دن گزارا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے پاک افغان بارڈر خیبر ایجنسی کا دورہ کیا اور وادی تیراہ کے جوانوں کے ساتھ پورا دن گزارا۔ آرمی چیف نے کہا کہ پاک فوج نے بیشتر علاقوں میں ریاستی رٹ بحال کر دی اور اب ہم دیرپا امن و استحکام کی جانب بڑھ رہے ہیں۔ وادی تیراہ پہنچنے پر آرمی چیف کا استقبال کور کمانڈر پشاور لیفٹیننٹ جنرل نذیر احمد بٹ اور آئی جی ایف سی نے کیا۔ آرمی چیف نے جوانوں کے کام کو سراہتے ہوئے کہا کہ اب ہم مستقل امن کی طرف گامزن ہیں۔ ہم نے مادر وطن کی حفاظت کیلئے جو قربانیاں دی ہیں قوم انہی لازوال قربانیوں کی وجہ سے ہماری مکمل حمایت کرتی ہے۔ جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ مادر وطن کی سکیورٹی اور دفاع کیلئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے۔ ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور بھی آرمی چیف کے ہمراہ تھے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف کو بارڈر سکیورٹی انتظامات پر بریفنگ دی اور ایف سی میں بھرتیوں سے متعلق بھی بتایا گیا۔

ای پیپر دی نیشن