حیدرآباد‘ ٹارگیٹڈ آپریشن متعدد ملزمان گرفتار‘ اسلحہ‘ منشیات برآمد

May 01, 2018

حیدرآباد (نامہ نگار) حیدرآباد پولیس نے ڈاکوئوں‘ جرائم پیشہ عناصر‘ منشیات فروشوں اور سماج دشمنوں کے خلاف جاری ٹارگیٹڈ آپریشن کے دوران مزید متعدد ملزمان کو گرفتار کرکے اسلحہ‘ منشیات اور لوٹا ہوا سامان برآمد کرلیا۔ تھانہ حالی روڈ کی پولیس نے امریکن کوارٹرز سے طاہر عباس کو پستول سمیت گرفتارکیا جبکہ ملزم کے قبضے سے مختلف علاقوں سے چھینے گئے4 موبائل فون برآمد کئے گئے۔ اسی پولیس نے غریب نواز پل کے نتیجے میں منشیات فروش ہاشم کو شراب کی بوتلوں سمیت گرفتار کیا۔ اس پولیس نے 3 ماہ قبل چھینا گیا موبائل فون برآمد کرکے نسیم شہزاد اعوان کے حوالے کیا۔ پھلیلی پولیس نے فیضان مدینہ کے قریب سے چوری کی گئی موٹر سائیکل برآمد کرکے اس کے مالک احسان عطاری کے حوالے کی۔ جبکہ صہیب راجپوت کا گمشدہ قیمتی موبائل فون ٹریس کرکے مالک کے حوالے کیا۔ شراب کی بھٹی پر چھاپہ مار کر2 منشیات فروشوں خادم ببر اور وزیر ببر کو4 ڈرم20 لیٹر کچی شراب‘ خام مال اور شراب بنانے کے آلات سمیت گرفتار کیا گیا۔ ٹنڈو یوسف پولیس نے2 ملزمان سرمد گھلو اور علی حسن گھلو کو گرفتار کرکے2 پستول اور ایک مسروقہ موٹر سائیکل برآمد کرلی۔ نسیم نگر پولیس نے ملزم عمران وگھن عرف عمران جھرکی کو8 بوتل شراب سمیت گرفتار کرلیا۔ پبن پولیس نے مضر صحت گٹکا اور مین پوری فروش عبدالجبار لاکھو اور غلام سرور شاہ کو گرفتار کیا جبکہ ٹنڈو جام پولیس نے شاہ زیب کلہری اور راہوکی پولیس ارمان ڈیتھو کو سینکڑوں مین پوری اور گٹکا سمیت گرفتار کیا۔
حیدرآباد/ ٹارگیٹڈ آپریشن

مزیدخبریں