لاہور (خصوصی رپورٹر) شہباز شریف نے کہا ہے کہ الیکشن کی آمد سے قبل آزاد پنچھی ہمیشہ اپنی راہ لیتے ہیں لیکن جن میں ملک و قوم کی خدمت کا جذبہ اور وفاداری ہے وہ ہر پریشر کا مقابلہ کرتے ہوئے چٹان کی طرح اپنی جگہ پر مضبوط ہیں۔ لاہور کے جلسہ مےں گیارہ نکات میں تعلیم ، صحت ، زراعت کی بات کرنے والے پہلے خیبرپی کے کا حساب دیں، عمران خان کے دل میں اب عوام کا درد جاگا ہے وہ پانچ سال قبل کہاں تھے۔ عوام 2018 ءکے انتخابات میں جھوٹ ، مکرو فریب اور دشنام طرازی اوردھرنا سیاست کو ہمیشہ کیلئے دفن کر دیں گے۔ یہ بات انہوں نے ملتان اور بہاولپور ڈویژن کے مسلم لیگ(ن)کے ارکان پارلیمنٹ اور پارٹی عہدیداروں کے اجلاس سے خطاب میں کہی۔ وزےراعلیٰ نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 2011 ءکے مقابلے میں عمران خان کا 2018 ءکا جلسہ ہر اعتبارسے ناکام تھا ،جس میں لاہور کے مقامی افراد کی شرکت نہ ہونے کے برابر تھی اور عوامی جوش و جذبہ بھی ناپید تھا اس جلسے میں صرف ٹکٹ کے امیدوار لوگوں کو ساتھ لائے جو عمران خان کی ناکام سیاست کا ثبوت ہے۔ نواز شریف نے بل کلنٹن کی طرف سے پانچ ارب ڈالر کی پیشکش ٹھکرا کر پانچ ایٹمی دھماکوںکے جواب میں چھ دھماکے کرکے جرا¿ت اور بہادری کا مظاہرہ کیا اور ملک کا دفاع ناقابل تسخیر بنایا اور ان کے وژن کے تحت اس وقت ملک نے ترقی کی جو منازل طے کی ہیں وہ ایک مثال ہیں۔ نواز شریف کو یہ مشورہ دیا گیا کہ پانچ ارب ڈالر سے پاکستان میں ترقی ہو سکتی ہے لیکن انہوں نے کہاکہ ایسی ترقی کس کام کی جب ملک کا دفاع مضبوط نہ ہواور پاکستان بھارت کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر بات نہ کر سکے۔ نواز شریف کی قیادت میں پاکستان میں سی پیک کا عظیم منصوبہ شروع ہوا ،جس کا کریڈیٹ انہیں جاتا ہے۔ نوازشرےف نے قوم کی بڑی خدمت کی ہے ان کی جواں مردی ، جرا¿ت اوربہادری رنگ لائے گی اورپارٹی انتخابات مےں شاندار کامےابی سمےٹے گی۔ وزےراعلیٰ نے کراچی ، پشاور اور مردان کے دوروں کو تذکرہ کرتے ہوئے کہا کہ لیاری ، بلدیہ ٹاون ، گلشن غازی ہر مقام پر کراچی کے عوام نے کراچی کا امن لوٹانے پر نوازشریف کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہاہے کہ وہ ان کے احسان مند ہیں اور اس احسان کو کبھی نہیں بھلا سکتے۔ عمران نےازی نے دن رات جھوٹ بولا، الزام تراشی کی ،اب قوم ان سے حساب لے گی۔ عمران نےازی نے جلسے مےں کھڑے ہوکر کہا تھا کہ مےں کبھی جھوٹ نہےں بولوں گا انہوںنے گزشتہ پانچ سالوں مےں جھوٹ کے رےکارڈ بنائے ،اب قوم ان سے حساب لے گی۔ آپ کی باری آئی تو دھرنے دےتے ہو جب مخالفےن کی باری آئی تو مٹھاےاں بانٹتے ہوےہ دوہرا معےار نہےں چلے گا۔وہ کروڑوں روپے خرچ کر کے پورے پاکستان سے لوگ لاہور لے کر آئے،وہ لوگ لاہور کی ترقی دےکھ کر اب ہمارے ووٹر بن چکے ہےں۔ ایک بیان میں وزیراعلیٰ نے کہاکہ خان صاحب کی ساری تقریر کا متن صرف ”میں“ تھا، یعنی ”میں“ہوں تو سب کچھ ممکن ہے، ”میں“ نہیں تو کچھ بھی نہیں، جو شخص پچھلے 22 سال سے تقریر نہیں بدل سکا ایسے شخص سے ہمارے ملک کا ایک طبقہ تقدیر بدلنے کی امید لگائے بیٹھا ہے۔ شہباز شریف نے عمران خان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ جب 5 سال ایک صوبے میں حکومت کرنے کے بعد بھی آپ شوکت خانم، نمل یونیورسٹی اور کرکٹ ورلڈ کپ کے پیچھے چھپ جائیں تو سمجھ لیں کہ شکست آپ کا مقدر ہے۔ جسے اپنے آپ سے ہٹ کر کوئی دوسرا نظر نہیں آتا، وہ ایک پاکستان کیسے بنا سکتا ہے؟۔ ساتھ ہی انہوں نے عمران خان کی صوبائی حکومت کی کارکردگی پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ خیبرپختونخوا میں احتساب کا نظام کیوں بند رکھا، وہاں گرلز تعلیمی ایمرجنسی کیوں نافذ نہ کی، ایک نصاب تعلیم کیوں نہیں دیا، نئے ہسپتال اور تعلیمی ادارے کیوں نہیں بنائے، خیبرپختونخوا میں زرعی ایمرجنسی کیوں نافذ نہ کی، ریکارڈ قرضے کیوں لیے، ہائیڈرو بجلی گھر کیوں قائم نہ کیے؟۔ شہبازشریف نے لیہ کے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال میں جنوبی پنجاب کی پہلی سٹیٹ آف دی آرٹ پتھالوجی لیب کا باقاعدہ افتتاح کر دیا۔ شہبازشریف نے کہا کہ حکومت پنجاب صوبہ کے 26 ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتالوں میں نجی انتظامیہ کے اشتراک سے 3 مرحلوں میں پتھالوجی لیبز قائم اور فنکشنل کر رہی ہے۔ ان پتھالوجی لیبارٹریز کے ٹیسٹ کا معیار یورپ کی کسی لیبارٹری سے کم مستند نہیں ہوگا۔ لےہ کے علاوہ وہاڑی ، جہلم، چکوال ،خوشاب مےں ےہ لےب قائم ہوچکی ہےںاور مرےضوں کے بلڈ ٹےسٹ کا جدےد نظام قائم ہو چکا ہے۔ ملک کی تاریخ میں پہلی بار سرکاری ہسپتالوں میں اعلیٰ معیار کی ادویات فراہم کی جا رہی ہیں۔ پنجاب حکومت نے صحیح معنوں میں قائد ؒ و اقبالؒ کا پاکستان بنانے کے لئے عملی اقدامات کئے ہیں جو لوگ نیا پاکستان بنانے کے دعوےدار ہیں دراصل وہ ملک کو تباہی سے دوچار کرنا چاہتے ہیں۔ عمران خان جھوٹا آدمی ہے ، بے بنیاد الزامات لگاتا ہے۔ ان کی باتوں کا جواب دینا وقت کا ضیاع اور سچائی کی توہین ہے۔ انہوں نے مجھ پر جاوید صادق سے 27 ارب روپے رشوت لینے ،انہیں پانامہ کیس ختم کرنے کے لئے 10 ارب روپے کی پیشکش اور ملتان میٹروبس میں چینی کمپنی کے ساتھ مل کر رشوت لینے کے الزامات لگائے۔ ایسا کر کے وہ عوام کی سوچ اور قابلیت کا مذاق اڑا رہے ہیں۔ انہوںنے جھوٹ اور الزامات کے ریکارڈ قائم کئے۔ ان کا جواب دینا سچائی کی توہین ہے۔ملتان اور بہاولپور ڈویژنوں سے تعلق رکھنے والے ارکان پارلیمنٹ نے اسلام آباد میں پارٹی قیادت سے ملاقات کے دوران اظہار خیال کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ سیاسی عناصر احمقوں کی جنت میں رہتے ہیں جو یہ کہتے ہیں حکومت نے جنوبی پنجاب میں کچھ نہیں کیا، محمد نواز شریف اور شہباز شریف کی قیادت میں موجود ہ حکومت نے جنوبی پنجاب میں وہ کچھ کر دکھایا ہے جوپاکستان کی ستر سالہ تاریخ میں آج تک نہیں ہو سکا۔ محنت کشوں کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں وزیراعلیٰ نے کہا ہے کہ یہ دن ہمیں شکاگو کے شہداءاور ان کی جبرواستبداد کے خلاف جدوجہد کی یاد دلاتا ہے۔اس دن کا بنیادی مقصد مزدوروں اور کارکنوں کے استحصال سے انہیں تحفظ فراہم کرنے کے لئے اقدامات کرنا ہے۔ شہبازشریف نے پنجاب اسمبلی پریس گیلری کمیٹی کے نومنتخب صدر خواجہ نصیر اور سیکرٹری محمد علی اقبال کو مبارکباد دی ہے۔
شہبازشریف