اوکاڑہ+ کسووال+ چیچہ وطنی+ تاندلیانوالہ+ جھنگ (نامہ نگاران) لڑکیوں، کمسن لڑے اور خواجہ سراء کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ جھنگ کے مضوضع سنپال کے محمد اکرم نے تھانہ اے پی سی سپال کو دی گئی درخواست میں بتایا کہ نو ماہ قبل اختر عباس نے مبینہ طور پر اس کی بہن ر ب کو قابو کرکے اس سے زیادتی کی پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔ پاکپتن کے خواجہ سراء رمیض عرف لکی اوکاڑہ کے نواحی گائوں 39فور ایل کے قریب لگائے جانیو الے میلہ کو دیکھنے کے بعد گھر جا رہا تھا جب وہ 42موڑ کے قریب پہنچا تو پانچ اوباش ساد ،وصلی ،علی وغیرہ نے اسے مبینہ زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا رمیض عرف لکی کے مطابق اس کو ملزمان مبینہ زیادتی کا نشانہ بناتے ہوئے پہرہ دیتے رہے ایس ایچ او تھانہ شاہبھور کے مطابق خواجہ سراء رمیض لکی کی درخواست پر ملزمان کے خلاف فوری مقدمہ درج کر لیا رمیض کا طبی معائنہ میڈیکل رپورٹ اور ملزمان سے تحقیقات کے بعد اصل حقائق سامنے آئیں گے ۔تھانہ سٹی تاندلیانوالہ کے علاقے میں تین سالہ اصغر علی کے ساتھ ملزمان محمود وغیرہ دو اوباشوں نے زیادتی کی پولیس تھانہ سٹی اصغر علی کے بھائی قمر عباس کی مدعیت میں ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔ کسووال سے نواحی گائوں 48/12L کی پٹھانی بی بی نے 16 سالہ بیٹی شمیم بی بی کے گھر میں کہ محمد ارسلان نے اس کے گھر میں داخل ہو کر اس کی یٹی کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا پولیس نے لڑکی کی والدہ پٹھانہ بی بی کی درخواست پر اوباش محمد ارسلان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔ کمالیہ کے موضع ممبڑ کے محمد اقبال نے درخواست میں موقف اختیار کیا کہ وسیم وغیرہ نے میری بیٹیوں شازیہ اور آسیہ کو اغوا کرکے زیادتی کا نشانہ بنایا ہے۔ تھانہ صدر پولیس کمالیہ نے مقدمہ درج کرلیا۔