سندھ کے کرپٹ پولیس افسروں کیخلاف کارروائی‘ رپورٹ پیش نہ کرنے پر سپریم کورٹ برہم

کراچی (وقائع نگار) سپریم کورٹ نے سندھ پولیس میں موجود کالی بھیڑوں کے خلاف کارروائی سے متعلق کیس کی سماعت پر گریڈ 18 سے اوپر افسروں کے خلاف کارروائی کی رپورٹ پیش نہ کرنے پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے وفاق کو رپورٹ پیش کرنے کی دو ہفتے کی حتمی مہلت دے دی ۔ سپریم کورٹ کراچی رجسٹری کالی بھیڑوں کے خلاف کارروائی سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی ۔ عدالت نے گریڈ 18 کے اوپر کے افسروں کے خلاف کارروائی کی رپورٹ پیش نہ کرنے پر سخت برہمی اظہار کرتے ہوئے ریمارکس دیئے کہ پولیس حکام معاملات کو اتنا ہلکا کیوں لیتے ہیں ۔ عدالت نے معاملے پر وفاق کو دو ہفتے میں حتمی رپورٹ کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے ریمارکس دیئے کہ اگر دو ہفتوں میں اعلی افسروں کے خلاف کارروائی کی رپورٹ پیش نہ ہوئی تو اس کے ذمہ دار سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ ہوں گے۔ عدالت میں آئی جی کی جانب سے رپورٹ بھی پیش کی گئی، جس میں بتایا گیا کہ گریڈ 17 کے 31 افسروں کے خلاف کارروائی ہو چکی ہے۔ جس میں سکھر رینج کے پانچ ایس پی شامل ہیں۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...