وزیراعظم کا پاکستان اور کینیا کے درمیان تجارت میں اضافے پر زور

اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ پاکستان اور کینیا کے درمیان مختلف النوع باہمی تجارت کو فروغ دینے کی ضرورت ہے۔وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے یہ بات کینیا کی وزیر خارجہ ڈاکٹر مونیکا جوما سے گفتگو کرتے ہوئے کہی جنہوں نے وزیراعظم ہائوس میں ملاقات کی۔ کینیا کی وزیر خارجہ کینیا کے صدر کے خصوصی نمائندے کے طور پر پاکستان کا دورہ کر رہی ہیں جس کا مقصد وزیراعظم پاکستان کو کینیا کے دورے کی دعوت پہنچانا ہے۔ ملاقات کے دوران وزیراعظم نے اس ماہ کے شروع میں برطانیہ میں دولت مشترکہ کے سربراہان حکومت کے اجلاس کے موقع پر کینیا کے صدر کے ساتھ خوشگوار ملاقات کا ذکر کیا۔

ای پیپر دی نیشن