نواز شریف کی پارٹی رہنماو¿ں کو ”آخری جنگ“ کیلئے تیار رہنے کی ہدایت

اسلام آباد (وقائع نگار خصوصی) مسلم لیگ ن کے قائد محمد نواز شریف نے بہاولپور و ملتان سے مسلم لیگی رہنماو¿ں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ذلت کی زندگی سے موت بہتر ہے۔ میں کھڑا ہوں میرے ساتھ میری پارٹی کے لوگ بھی کھڑے ہیں جو جانا چاہتا ہے اسے کوئی روک نہیں سکتا۔ پیر کو اسلام آباد میں میاں نواز شریف نے دوگھنٹے تک مسلم لیگی رہنماو¿ں سے ملاقات کی اور ان سے انتخابی حکمت عملی پر تبادلہ خیال کیا۔ ذرائع کے مطابق میاں نواز شریف کا مورال بلند تھا۔ انہوں نے پارٹی کے رہنماو¿ں کو ”آخری جنگ“ لڑنے کیلئے تیار رہنے کی ہدایت کی اور کہا کہ میں ڈٹ جاو¿ں گا مقابلہ کروں گا پیچھے نہیں ہٹوں گا“۔
آخری جنگ

ای پیپر دی نیشن