اسلام آباد(خصوصی نمائندہ ) احتساب عدالت نے شریف خاندان کےخلاف نیب ریفرنسزکی سماعت کے دوران موبائل فون بجنے پر سینیٹر چودھری تنویرکو دو ہزار روپے جرمانہ کردیا۔ گزشتہ روز احتساب عدالت میں شریف خاندان کیخلاف احتساب عدالت میں نیب ریفرنسز کی سماعت جاری تھی کہ اچانک سینیٹرچودھری تنویر کا موبائل فون بجنے لگا جس پر عدالت نے سخت برہمی کا اظہار کیا اور لیگی سینیٹر کو 2ہزارروپے جرمانہ کردیا،عدالتی عملے نے چودھری تنویرکو 2ہزارروپے ایدھی سینٹرجمع کرانے کی ہدایت کردی۔
تنویر/جرمانہ