رائے ونڈ (نامہ نگار) ایم این اے ملک محمد افضل کھوکھر نے کہا کہ عوام ترقی کا روستہ روکنے والوں کو انتخابات میں عبرتناک شکست سے دوچار کردیں گے ،ن لیگ عوام کے دلوں میں بستی ہے۔ عمران خان کے گیارہ نکات آئین کا حصہ ہیں ان پر عمل درآمد اس لئے نہیں ہوسکا کہ نوازشریف کو سات سال کیلئے ملک سے باہر جلا وطن کردیا گیا تھا،ایٹمی پاکستان کے خالق کو پہلے دھماکے کرنے پر سزا ملی اور اب ملک کو سی پیک کی شکل میں معاشی طور پر مضبوط کرنے پر نشانہ بنایا جارہا ہے۔
عوام ترقی کے دشمنوں کو انتخابات میں عبرتناک شکست دینگے : ملک افضل کھوکھر
May 01, 2018