پنجاب ہیلتھ کیئر کمشن کے زیراہتمام جنرل پریکٹیشنرز اور فیملی فزیشنز کے لیے تربیتی پروگرام اختتام پذیر

May 01, 2018

لاہور(نیوزرپورٹر) پنجاب ہیلتھ کیئر کمشن کے زیراہتمام جنرل پریکٹیشنرز اور فیملی فزیشنز کے لیے فراہمی صحت کے کم سے کم معیارات پرعمل درآمد کے لیے تربیت کا اختتام گزشتہ روز ہوا،جس میں شہر کے 43ڈاکٹروںنے شرکت کی۔ڈائریکٹر کلینیکل گورننس ڈاکٹر مشتاق احمد سلہریا نے کمیشن کے کام کے طریقہ کار اور صحت کے کم سے کم معیارات پر تفصیل سے معلومات فراہم کی اور بتایا کہ یہ معیارات تمام اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ باہمی مشورے سے تیار کیے گئے ہیں۔ ایڈیشنل ڈائریکٹر ٹریننگ ڈاکٹر ماجد لطیف نے شرکاء کو تربیت فراہم کی ۔ اس تربیتی ورکشاپ میں انتظامیہ کی ذمہ داری،علاج گاہ میں سہولیات کو بندوبست اور تحفظ کانظام،افرادی قوت کا انتطام،صحت کے معیار کی فراہمی کا نظام،مریضوںکے حقوق اور انفیکشن کنٹرول جیسے موضوعات پر تفصیلی معلومات اور تربیت بھی فراہم کی گئی۔

مزیدخبریں