لاہور (خصوصی رپورٹر) عامر پبلک ہائی سکول‘ مدنی کالونی بڑے میاں درس‘مغلپورہ کے طلباوطالبات اور اساتذہ نے نظریۂ پاکستان ٹرسٹ کے پاکستان آگہی پروگرام کے سلسلہ میں ایوانِ کارکنانِ تحریکِ پاکستان‘ اسلامیہ ہائی سکول‘ نواز موڑ باگڑیاں کے طلباء اور اساتذۂ کرام نے ایوانِ قائداعظم، جوہر ٹائون کا مطالعاتی دورہ کیا اور تحریک پاکستان کی تصویری گیلریز بھی دیکھیں۔ دریں اثناء موبائل نظریاتی تعلیمی یونٹس نے سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ بوائز ہائی سکول‘ قلعہ لچھمن سنگھ‘ راوی روڈ‘ گورنمنٹ آصفہ نیو ماڈل گرلز ہائی سکول‘ سید مٹھا بازار‘ سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ بوائز پرائمری سکول‘ شاہدرہ ٹائون‘ سپیکٹرل ماڈل سکول‘ قاضی پارک‘شاہدرہ کا وزٹ کیا۔ تعلیمی اداروں میں مستفید ہونے والے اساتذہ اور طلبہ کی مجموعی تعداد 495 تھی۔